ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان).ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و اڈاپٹو ریسرچ پنجاب سید محمد ظفریاب حیدر نقوی نے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت کا ہدف 44لاکھ ایکڑ سے بڑھا کر 60لاکھ ایکڑ کر د یاگیاہے . محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں نکلیں اور کاشتکاروں کی رہنمائی کرتے ہوئے سو فیصد کاشت کے ہدف کوحاصل کریں . انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ کپاس کی کاشت ہدف کے مطابق یقینی بنانے کیلئے کاشتکاروں کو قائل کیا جائے. ڈائریکٹر جنرل زراعت نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے . ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ اس سے متعلق آگاہی پیدا کرے . اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع شفقت حسین بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹرز چودھری محمدابراہیم ، محمد شبیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطااللہ ، فارم منیجر سعید احمد ، ٹیکنیکل آفیسر ملک محمد کلیم سمیت ضلع بھر کے زراعت آفیسرز شریک تھے