ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کاپڑھوپنجاب بڑھوپنجاب کا نعرہ تشہری مہم تک محدود ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر9کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے رات کو نشئیوں کے ڈیرے صبح انہیں نکال کر تدریسی عمل شروع کیا جاتا ہے موجود ہ 2 ایم پی اے ایزبھی اسی سکول سے پڑھے ہوئے ہیں دو سال سے زیر تعمیر سکول طلباء سیکورٹی رسک کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور،نہ لیڑین ،نہ پنکھے ، نہ چپڑاسی اور نہ ہی پینے کا پانی ہے،82 طلباء کے لیے صرف 2اساتذہ ،خاکراب نہ ہونے کی وجہ اساتذہ خود صفائی کرتے ہیں،خادم اعلی کی ترجیحات اپر پنجاب کے لئے کچھ اور سرائیکی وسیب کے لیے کچھ اور،تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع بلاک نمبر 10میں تاریخی اہمیت کا حامل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبرنو 1952 سے قائم ہے اس سکول سے مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے احمد علی دریشک اسی سکول میں زیرِ تعلیم رہے سکول کے فارغ التحصیل طلبہ ملکی سطح پر اہم ترین عہدوں پر فائز ہوئے مندرجہ بالا سکول شہر کے وسط میں اہم شاہراہ پر واقع ہے اس شاہراہ سے ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار کا روزانہ گذر وہوتا ہے جو عرصہ دو سال سے زیرِ تعمیرہے ابھی تک چار دیواری بھی مکمل نہ ہوسکی حکومتی ہدایات کے باوجود سکول کی سیکورٹی زیروموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے نظر آتی ہے ٹھیکیدار فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے کام ادھورا چھوڑ گیاسکول میں رات کو نشئی بسیرا کرتے ہیں اور صبح انہیں نکال کر تدریسی عمل شروع کیا جاتا ہے بچوں میں خوف ہراس، کلاس رومز میں بجلی کے پنکھے تک نہ ہیں معصوم طالب علم شدید گرمی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں استعمال کا پانی اور لیڑین کی تعمیر تک نہ ہوئی اکثربچوں کی پوٹی شلوارمیں نکل جاتی ہے گرمی پینے کے پانی کا کو ئی انتظام نہ ہے بچے قریبی گھروں اور دکانوں سے پانی پیتے ہیں،خادم اعلی پنجاب کا حکم شرح خواندگی میں اضافہ اور انرولمنٹ کی تشہری مہم پر مرکوز ہے پنجاب حکومت کاپڑھوپنجاب بڑھوپنجاب کا نعرہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس سکول تک پہنچنے سے پہلے دم توڑتا نظر آرہاہے ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کئے جانے سمیت سکو ل کی چار دیواری اور بنیادی سہولیات کا نوٹس لے۔