ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ (internship) سکیم پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ذریعہ معاش ہے وہیں ان نوجوانوں اپنا آپ منوانے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ طلبہ و طالبات اور مختلف اداروں جہاں پر فکلٹی کی کمی ہے کو بھی پورا کر رہا ہے وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ (internship)میں توسیع دی جائے ٹرنیرز کا وزیر اعظم اسلامی جمہوری پاکستان سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ (internship) کی بنیاد پر تعینات ٹرینر ز پروفیسر عرفانہ جمال ، ماہ رخ ، فرح نایاب ، حنا اکبر ، فرحانہ مقصود و دیگر نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین کی سرپرستی میں تقریبا ایک سال کا عرصہ انتہائی اطمینان بخش طریقیمحنت اور لنگ سے مکمل کر لیا ہے جس سے نہ صرف قومی خدمت کرنے کا بہترین موقع ملا بلکہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے فائدہ اٹھانے اور تعلیمی میدان میں نئے تجربات حاصل کرنے کا بھی خوب موقعہ میسر اایا ہے جس سے ہماری استعدار کار میں بے حد اضافہ ہوا ہے لیکن اس انٹرنشپ سکیم کی مدت ختم ہونے پر انہیں پھر سے ایک بار بھیانک اور خوفناک بے روزگاری اور اپنے ہنر کے ضائع ہونے کے خطرہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پہلے کمال شفقت اور مہربانی سے اس مذکورہ بہترین روزگار سکیم کے ذریعے نہ صرف انہیں قومی خدمت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے نکھارنے کا موقع پر فراہم کیا ہے بلکہ انہیں عزت سے بھی نوازا ۔ اسی طرح انکی اس سکیم کی مددت میں ایک سال کی مزید توسیع کرتے ہوئے ملک و قوم کی مزید خدمت کرنے اور اپنے تجربات اور تعلیمی صلاحیتوں کے نکھار میں اضافے کا موقع پر فراہم کریں ۔