ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہو گا. صحت مند زندگی گزارنے کیلئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں . انہو ں نے یہ بات جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جمنیزیم میں باڈی بلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باڈی بلڈنگ نوجوانوں کو چست اورچاق و چوبند رکھتی ہے اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر جمشید اقبال ، باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے شفیق اعوان سمیت دیگر افراد موجود تھے .