ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان).ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان و راجن پو رمحمد سہیل متین نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے ایک ماہ کے دوران سات اشتہاریوں سمیت 29ملزمان گرفتار کیے . دو گمشدہ بچوں کو ورثاء کے حوالے کیاگیا. 2047مشکوک و بغیر کاغذات کے حامل موٹرسائیکلیں بند کیں. 160ضرورت مند اورزخمیوں کو امداد فراہم کی گئی. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں با ت چیت کرتے ہوئے کہی . ڈی ایس پی محمد سہیل متین نے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے . انہوں نے کہا کہ گشت کو موثر بنایا جائے . بغیر شناخت و تصدیق کسی کو پوسٹس کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے . فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی. اس موقع پر ریڈر شبیر آصف اور دیگر موجود تھے .