ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )پاکستان فر یڈم موومنٹ کے سربراہ ممبر شپ پاکستان واوورسیز پاکستانیز میجر (ر)ظفر اللہ چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان کے پی ایف ایم رہنما الطاف ملک کے تعاون سے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے ستر سال بعد ملکی سنگین صورتحال اور عوام کی زبوں حالی کا تقاضا ہے کہ ملکی آبادی 52%خواتین کو اپنی دیگر خانگی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں میدان عمل میں نکلنا ہو گا اور ان کیلئے بہترین سیاسی پلیٹ فارم پاکستان فریڈم موومنٹ ہے ۔جو چئیر مین پی ایف ایم ہا رون خواجہ کی پر عزم جواں سال قیادت میں نا امیدی کے اندھیروں کا قلع قمع کر کے خوش حالی اور یقین کی روشنی سے منور کر نے کے مصمم ارادے پر وگرام کی حاصل جان ہے۔ اس اجتماع کا انتظام عابد شکیل ، شفقت بلال اور ایک رول ماڈل عبدالرحمان نے کیا ۔اس موقع سے پی ایف ایم کی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر مصباح ظفر نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ایف ایم کے مرکزی رابطہ سیکر ٹر ی محمد بلال صابر،محمد عمیرواحد ، اور ملک سیلم کو ثر ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی ۔