ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)قائداعظم کی زندگی نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، قائد اعظم کی سیاسی فکر کو بھولنا بڑی بدقسمتی ہے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ساری زندگی پاکستانی قوم ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ،،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر ین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم ورکرزطارق علی خان کاکڑایڈووکیٹ نے یوم قرارداد 23 مارچ کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی قرارداد پاکستان اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے کیا تھاانہوں نے کہاتھا میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جو آزاد انسانوں کا ملک ہو۔جہاں اسلامی اقدار کا تحفظ ہو۔ جو اسلامی ثقافت کا علمبردار ہو۔ جہاں معاشرتی عدل و انصاف فطری بنیادوں پر قائم ہو۔ جس میں لوگوں کی جان ومال محفوظ ہو۔ اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہوں۔ رشوت ستانی، بدعنوانی ،اقرباء پروری اور نسلی و علاقائی اور صوبائی تعصّب کا وجود نہ ہو۔ یہ عظیم دن تقاضا کرتا ہے کہ بطور ذمہ دار پاکستانی شہری ہم وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عہد کی تجدید کریں اس تقریب سے سردارحبیب الرحمن لغاری ،رانا محمد اسلام ،شیخ ریاض اﷲ والا،ملک محمد رفیق ،واجد علی خان نے خطاب کیا اور جبکہ حافظ فہد نے تلاوت کی اور حافظ محمد ابوبکرنے نعت پڑھی ،ملک محمد عمران نے ملی نغمہ پڑھااور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہر شیروانی نے ادا کئے اس موقع پر چوہدری محمد نورالعبدین ،نومی پتافی ،صابر ڈوگر،عزیزرمضان ،شیخ رضوان ،مصطفے پتافی ،خلیل الرحمن لغاری ،،جعفرحُسین ،سلم مہتر،ناصرمرزا،ربنواز،شاہد چانڈیہ کے علاوہ کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکے کی۔اور ااخرمیں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا پیارا ملک ہر آفت سے محفوظ رہے۔ دن رات ترقی کرے۔ وہ منزل پا لے جس کیلئے اس خطہ پاک کو حاصل کیا گیا تھا۔