ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن احمد علی کمبو ہ نے تحصیل تو نسہ میں محرم کے حساس روٹس اور مجا لس کی جگہوں کا معائنہ کیا اور اس مو قع پر آر پی او سہیل حبیب تاجک ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم اور دیگر افسران ہمر اہ تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کیے جا ئیں ۔ علما ء اور منتظمین کے تعاون سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حساس مقاما ت کی خفیہ کیمروں اور ویڈیو کے ذریعے ریکارڈنگ کو یقینی بنا یا جائے ۔ غیر قانونی اور بغیر اجازت مجا لس ، جلو س اور سبیل لگا نے والوں کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جا ئے ۔ کمشنر احمد علی کمبو ہ نے کہا کہ منتظمین کو پا بند کیا جا ئے کہ وہ حکو مت کی طرف سے مرتب قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہو ں اور خلاف ورزی کر نے والوں کو قانو نی کا روائی کا سامنا کر نا پڑے گا ۔ ریجنل پو لیس آفیسر سہیل تا جک نے کہا کہ ڈویژن بھر میں عاشورہ محرم تک 4080مجا لس اور 1306جلوس بر آمد ہو ں گے ۔ڈویژن کے 606مجا لس ،256جلو س اور22فلیش پو ائنٹس کو انتہا ئی حساس قرارددیا گیا ہے ۔ ڈویژن میں مختلف مسالک کے 175علما ء و ذاکرین کے داخلہ اور88کی زبا ن بندی کی پا بندی پر عمل درآمد کر ایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا کہ ضلع بھر میں مجا لس اورجلو سوں کی وہ خو د بھی نگرانی کر رہے ہیں ۔ افسران اورعملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو شفقت رضا ، اسسٹنٹ کمشنر تو نسہ عبد الغفار، ڈی ایس پی تو نسہ مہر محمد اسحاق اور دیگر افسران مو جو د تھے ۔