ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر ممبر سی ای سی ریجنل آرگنائزر آئی پی ایف وومن صدر ضلع ڈیرہ غازی خان جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جو اپنی جان جوکھم میں ڈال بچہ پیدا کرتی ہے اور پھر ساری عمر بچے کو تعلیم و تربیت ، آسانیاں اور اسائش دینے کے لیے تگ و دو کرتی ہے پروریش کے لیے ہزار جتن کرتی ہے اولاد کو چاہیے وہ تمام عمر ماں باپ کی احسان مند ، فرمانبردار اور خدمت گذار رہے اور یہ حکم ہمارے دین نے بھی دیا ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ دھرتی بھی ماں ہے ہمیں اپنی ماں کے ساتھ ساتھ دھرتی ماں کو بھی سکھی اور شاد رکھنا ہے وہ مدرز ڈے کے حوالے سے جیو کیئر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہی تھیں دیگر مقررین نے کہا کہ ماں کی نافرمانی گناہ عظیم اور ماں کی خدمت جنت تک جانے کا ذینہ ہے شرکا نے کہا کہ اہم مواقع پر ڈاکٹر شاہینہ اس طرح کی تقاریب شجا کر شعور اجاگر کرکے خواتین کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرکے ڈی جی خان اور خواتین کی بہت خدمت کر رہی ہیں تقریب سے کاشفہ الطاف ، بشریٰ سعید ، ڈاکٹر نائلہ رشید ، ڈاکٹر فرزانہ بخاری ، ڈاکٹر سعدیہ ایاز ، فرحت بخاری ، رومیسا نجیب ، فرح بشیر ، رشیدہ و دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف عظیم ماؤں کو ایوارڈ اور تحفے دئیے گئے آخر میں دنیا کی تمام ماؤں اور دھرتی ماں کے لیے پر سوز دعا کی گئی تقریب میں سینکڑوں ماؤں اور انکی بیٹیوں نے شرکت کی ۔