ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وزیر مواصلات ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنی مدت پوری کریگی اور انشاء اللہ اپنے مینڈیٹ جو عوام انہیں حکومت کو دیا تھا وہ پورا کریگی ملک میں اتحاد کی فضاء قائم ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا اظہار کرنا چاہیے اور جتنے بھی ادارے ہیں پارلیمنٹ ، عدلیہ ، حکومت فوج ، میڈیا کو ملکر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے ملک کو بد امنی سے نکالنے کے لیے حکومت ، فوج ، پولیس ، عوام اور سیاسی جماعتیں متحد ہوئی اور کامیاب ہوئی دینی جماعتوں کا بہت اہم کر دار ہے دینی جماعتوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے اسکی حوصلہ شکنی کی ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کا قلیدی کردار ہے یہ بات انہوں نے ڈویژنل بیداری ملت تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک جمعیت اہلحدیث نے اپنے مثبت کردار ادا کیا ہے مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ پر رات دن کام جاری ہے اور انشاء اللہ 6سے7میں مکمل ہو جائے گائے اور بہت تونسہ بائی پاس سے مانکہ کینال دونوں اطراف پر روڈ کارپیٹ ہو رہا ہے یہ پراجیکٹ25کروڑ کا منصوبہ ہے اور دسمبر تک اسکا کام شروع ہو جائے گا وزارت مواصلات پورے ملک میں کام کر رہی ہے ڈیرہ غازی خان کی محرومیوں کو حل کرنے کے لیے پوری توجہ دے رہے ہیں بہت جلد ترقیاتی پراجیکٹ مکمل کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی کے مطابق اور عدالت فیصلے کے باعث میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے سے پارٹی اور حکومت کو نقصان ضرور ہوا ہے لیکن پارٹی نظم و ضبط قائم ہے اور جو پراجیکٹ میاں محمد نواز شریف نے شروع کریے تھے انشاء اللہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالستار حامد ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب میاں محمود عباس ، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا محمد نعیم بٹ ، مولانا عبدالرشید حجازی ، حافظ محمد یونس آزاد ، مولانا خالدمحمود اظہر ، مولانا عبدالمنان شورش، محمد زاہد قریشی ، محمد لطیف سپل و دیگر عہدیداران و کارکنان انکے ہمراہ موجود تھے ۔