ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نے گیٹ کوتالا لگا کر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا تنخواہوں کے انتظارمیں چار ملازمین ہاٹ اٹیک سے انتقال کرگئے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے سے ا نکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں صرف تنخواہ پر گذارہ کرنے والے ملازمین بچوں سمیت خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں،تنخوائیں اداکرنے کی بجائے کئی سالوں سے کام کرنے والے 100 سے زائد ملازمین کو محکمہ سے نکال دیا گیا،افسران منظور نظر سفید پوش ملازمین کو بھی تنخواہیں ادا کررہے ہیں مگر رات دن کام کرنے والے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے پائی پائی کے محتاج ہو گئے ہیں بھوک ہڑتالی کیمپ کے احتجاجی مظاہرین سے ڈویژنل صدر نیشنل لیبر فیڈریشن مرزا محمد عیسٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کسی ظلم سے کم نہیں پنجاب حکومت جنگلہ بسوں پر اربوں روپے کا ضیائع کر رہی ہے لیکن مہنگائی کے اس دور میں مزدور وں کو پانچ ماہ سے تنخوائیں نہیں دی جارہی ہے تین ماہ کے دوران تنخواؤں کا انتطار کرتے کرتے جمعہ خان ،،محمد اقبال ،اور محمد اسماعیل انتقال کرگئے جبکہ یار محمد کا بیٹا علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث انتقال کرگیا مظاہرین سے جنرل سیکرٹری ،محمد حسنین فراز،بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد صدیق شیر محمد ،وزیر خان،غلام رسول شوق،مقبول حُسین ،مختیار لغاری ،عبدالشکور،رفیق لغاری ،ظفر حُسین، جہانگیر چنگوانی نے خطاب کیاانہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو فی الفور تنخواؤں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ورنہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔