ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان) مئیر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ کی ایم ڈی سوئی نادرن گیس عارف حمیدسے ملاقات۔ مئیر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے شہر یوں گیس کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا جس پر ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے مئیر ڈی جی خان کو یقین دلایا کہ ڈی جی خان کے شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر چار ہائی پریشرلائنیں اور 18 کلو میٹر سے زائد اربن ایریا میں گیس فراہمی کی بوسیدہ پائپ لائنیں فوری طور تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان کے لئے مستقل بنیادوں پر کمپریسر مشین فراہم کی جارہی ہے۔ ایم ڈی سوئی نادرن گیس عارف حمید نے مئیر ڈی جی خان کو یقین دلایا ہے ان اقدامات سے ڈی جی خان کے شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی میں مدد ملے گی اور گیس پریشر میں کمی اور گیس لیکج جیسے مسائل پر قابو پانے ممکن ہوسکے گا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں مئیر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ نے گیس فراہمی سے متعلق مسائل پر عملی اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی پر ایم ڈی عارف حمید کا شکریہ ادا کیا ۔