ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازی خان کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس زیر صدارت مولانا قاری جمال عبدالناصر ہوا جس میں ضلع بھر سے اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے مولانا جمال عبدالناصر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ، مولانا محمد رمضان ، قاری محمد اسماعیل خان کھلول ، مولانا کامل مسعود ، عبدالمجید ڈیوانی قاری محمد طاہر جلبانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء ملک کی عظمت کا نشان ہیں تو ہین کرنیوالے گمراہ ہیں قوم صحیح نمائندوں کو ووٹ نہ دیکر مجرم ہے ضلع ڈی جی خان کی صورتحال پر علماء نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن اور ضلعی حکومت بیوروکریسی کے آگے بے بس نظر آتی ہے علماء اور جماعتی عہدیداروں نے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران اپنے فرائض صحیح معنوں میں سر انجام دینے میں ناکام ہوچکے ہیں تھانوں میں چٹی دلالوں کا راج ہے اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا بازار گرم ہے افسران کمیشن کے چکر میں مدہوش ہیں پنجاب حکومت اپنے کرتوت چھپانے کے لیے مدارس اور علماء کے خلاف فرضی الزام تراشیوں میں مصروف ہے 70سال میں ایک مولوی نے ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا اور نہ کرپشن کی ہے 22لاکھ پاکستانی بچے دینی مدارس میں ہیں ، قوم مدارس کے کردار کو بھی جانتی ہے علماء نے انگریز کا ظلم برداشت کیا تھا آج انگریز کے کالے غلام حکمران علماء اور مدارس پر ناجائز ظلم کر رہے ہیں لیکن حکمران یاد رکھیں جن لوگوں نے مدارس اور علماء کی تذلیل کی ہے وہ تباہ ہوچکے ہیں ایک قرار داد کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے گناہ علماء کو رہا کیا جائے اداروں کی اصلاح کے لیے جید علماء سے ملکی مفاد میں مشاورت کی جائے ملکی ترقی کے لیے علماء غیر مشروط طور پر تعاون کرتے رہیں گے اقتصادی رہداری ون بیلٹ ون روڈ کی وجہ سے امریکہ اسرائیل ، انڈیا کے پیٹ میں مروڑ ہے پوری ملکی ترقی اور حفاظت کے لیے متحد ہے ملک فاروق اعظم ڈھانڈلہ سردار بختیار خان لنڈ حکیم عبدالرحمن جعفر ، قاری لعل حسین، اختر احمد حسن خان کھلول ، قاری راشد محمود ، غلام حیدر خان چنگوانی مفتی عمر فاروق ، ملک نذیر احمد انگاری عبدالخالق بابراو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔