ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور سلامتی کی علامت ہے ہمیں اپنے آپ کو پاکستانی جھنڈے سبز اور سفید کی طرح بنانا ہے اسکے لیے ہمیں دیواریں رنگوانے کی بلکہ ہم سب کو اپنے اندر بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہوئے آپس میں صلح کرنا ہوگی اور وطن عزیز کوپر امن بنانا ہوگا 70ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات پر یکم اگست سے یوم پاکستان تک تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے اور ہمارے مستقبل کے معماروں اندر ملکی خدمت کا جذبہ اسی طرح تر و تازہ رہے جیسا کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباؤ اجداد کا تھا یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی نشونما ہوتی ہے اور ہمارے معاشرے میں اسکی بہت ضرورت ہے اس موقع پر ڈویژن بھر کے کالجوں سے آئے طلبہ میں مشاعرہ ، کوئز پروگرام ، مصوری،ملی نغمہ،قرات،نعت کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا مشاعرہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ڈیرہ کے ارسلان احمد ساحل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، گروپ مباحثہ میں گورنمنٹ کالج لیہ کے فیصل تحسین نے پہلی ،کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس تونسہ شریف کے جاوید اقبال نے اول ، گورنمنٹ کالج بوائز گریجویٹ راجنپور محمد معظم اسلم ، عطا اللہ نے دوئم ، گورنمنٹ کالج آف کامرس لیہ کے فیصل تحسین نے سوئم پوزیشن حاصل کی اسی طرح مصوری کے مقابلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز بلاک نمبر17کے محمد جمال اعجاز نے اول ، کامرس کالج راجنپور کے شیر محمد نے دوئم اور کامرس کالج لیہ کے محمد فہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغمہ میں کامرس کالج ڈیرہ غازی خان کے محمد عمر فاروق نے اول ،ڈگری کالج روجھان کے جہانزیب احمد نے دوئم ، جبکہ ڈگری کالج مظفر گڑھ کے محمد فہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی حسن قرات کے مقابلہ میں کامرس کالج ڈیرہ کے حافظ عبدالغفار نے اول ، ڈگر کالج شاہ صدر دین کے حافظ ابوبکر نے دوئم پوزیشن حاصل کی اور نعت میں ڈگری کالج تونسہ کے زین العابدین نے اول پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پروفیسرچوہدری بشیر احمد ، راجن پور پروفیسر ارشد بخاری ، ڈیرہ غازی خان ملک خلیل الرحمن نے تمام امیدواران کو مقابلہ جات میں حصہ لیکر اچھی کاکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان ایک اچھا ونیو جہاں پر ہم نصابی سرگرمیوں کے یکے بعد دیگر کامیاب پروگرامز کا اہتمام کیا جا تا ہے جس کا سہرا سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین کے سر جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ نے اپنے اپنے شعبہ میں اہم کردار ادا کیا ہے آخر میں سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ میں اسوقت 1100سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے اور پورے پنجاب میں انرولمنٹ کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے الحمداللہ کالج ہذا میں معیاری اور پائیدار تعلیم سے طلبہ و طالبات کو آراستہ کیا جا رہا ہے اور یہ سب وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر جمال الدین اظہر ، عقیل رضا ، محمد طلحہ ، فرح نایاب و دیگر بھی موجود تھے ۔