ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) سرزمین پاکستان پر حرمین شریفین کی اہم شخصیات کی آمد ہماری خوش قسمتی اور باعث فخر ہے ، جمعیت علماء اسلام کے صدسالہ جلسہ کی کامیابی پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ بات ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل مولانا اصغر الحسینی نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد باعث مسرت ہیں اسلام ہمیں امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ آپس میں صلح رکھیں اور بھائی چارے کو فروغ دیں ان سے قبل جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل ڈیرہ مولانا قاری محمد جابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علما کونسل کا ہر کارکن قائد محترم علامہ طاہر محمود اشرفی کی قیادت پر بھر پور اعتماد اور فخر کرتے ہیں 12اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس جس میں غیر ملکی علماء اور مہمان خصوصی شرکت کریں جس میں امام کعبہ قاضی القضاء فلسطین اور صاحبزادہ عبدالحفیظ مکی بھی تشریف لائیں گے ڈیرہ غازی خان سے بھی ایک قافلہ11اپریل کوشرکت کے لیے روانہ ہوگا اجلاس میں سرپرست مولانا عبدالطیف شاہ ، مولانا یوسف سینئر نائب صدر ، مولانا ساجد نائب صدر ، حافظ معاذ فنانس سیکرری ، قاری جمیل ڈپٹی فنانس ، مولانا جابر جنرل سیکرری پاکستان کونسل ڈیرہ غازی خان و دیگر بھی موجود تھے ۔