ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ہمت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام مقامی ہوٹل میں ہونیوالے مائینڈ پاور کے پی ٹی ایم پروگرام کو عوامی اور سماجی سطح پر بھر پور پذیرائی ملی چیئر پرسن ہمت آرگنائزیشن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ زندگی ایک پودا ہے سوچ اسکا بیج اور کامیابی اسکا پھل ہے نیت ، ارادہ ، عقیدہ و نظریہ ، رویے ، عادات ، کردار و عمل اس پودے کی آبیاری اور دیکھ بھال ہیں لاہور سے آئے ہوئے موٹیویشنل اسپیکر اور مائینڈ سیٹ کونسلر کرنل ( ر) درخ سعید نے اپنی ورکشاپ میں سوچ ، برتاؤ اور عمل کے باہمی تعلق پر نہ صرف سیر حاصل گفتگو کی بلکہ عملی مشقوں کے ذریعے ذہن و نظر کی گراہیں بھی کھولیں ، خود شناسی سے خدا شناسی تک کے سفر پر بات کی دیگر مقررین نے ہمت آرگنائزیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی اس کاوش کو ڈیرہ غازی خان کے لیے تاریخی اور تاریخ ساز قرار دیا اور ڈاکٹر شاہینہ کو مبارکباد دی ڈاکٹر شاہینہ نے پی ٹی ایم کلب بنانے اور ہر ماہ پروگرام کرانے کی خوشخبری سنائی مقررین میں محبوب ، جھنگوی ، ڈاکٹر محمد علی ، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، ناصر سیال ، ذین و دیگر شامل تھے پی ٹی ایم کے اس پروگرام ڈاکٹرز ، اساتذہ ، وکلا ء پڑھے لکھے نوجوانوں اور دیگر خواتین سمیت 200سے افراد نے شرکت ۔