ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں دس روزہ ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیاجائے گا . پروگرامز کو حتمی شکل دینے اور نگرانی کیلئے 15رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے . ڈپٹی کمشنر فوکل پرسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کنوینر ہوں گے . ہیلتھ کنونشن ضلعی سطح سے یونین کونسل لیول تک منعقد کیا جائے گا . دس روزہ تقریبات میں ہیلتھ میلہ ، نمائش ، سٹالز ، فلوٹس ، واک ، سیمینار اور دیگر پروگرام کرائے جائیں گے . وزراء ، اراکین اسمبلی ، معززین علاقہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیاجائے گا. یہ بات ڈ پٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . اس موقع پر اے ڈی سی آر میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیہ ، عبدالجبار ، ساجد صفدر ، سی ای اوز ڈاکٹر خلیل الرحمن ، عبدالغفار لنگاہ کے علاوہ ہما مہدی لغاری ، سرفراز مگسی ، ڈاکٹر طاہر حسین ، ڈاکٹر محمد احسن ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر خالد تحسین ، ڈاکٹر ذکاء الدین ، محمد اکرم ، ملک خلیل الرحمن ، اختر بھٹہ ،حسنین رضا ، ڈاکٹر گل حسن ، ڈاکٹر ناطق حیات ، خرم کھوسہ ، ڈاکٹر حمیرا بلال ،ملک محمد رمضان ، شاہد سلیم سمیت دیگر افسران شریک تھے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہیلتھ کنونشن کا مقصد عوام کو حکومت کی طرف سے طبی سہولیات بارے آگاہی دینا ہے . مراکز صحت ، تعلیمی اداروں میں نمائش ، سٹالز لگائے جائیں گے . آرٹس کونسل ، غازی یونیورسٹی ، ٹیچنگ ہسپتال ، دانش سکول ، کامرس کالج ، ہائی سکول تونسہ ، کوٹ چھٹہ سمیت دیگر مقامات پر پروگرامز کرائے جائیں گے .