ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) صدر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن مسز شہناز سلیم نے کہا ہے کہ تعلیم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم نصابی سرگرمیوں کو باقاعدہ طور پر جاری رکھنے میں گرلز گائیڈ کا کردار اہمیت کا حامل ہے ٹیکنالوجی کی بر ق رفتار سے ہونیوالی تبدیلی اور جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے لیے گرلز گائیڈ ز کو مختلف سکولوں اور مقامات کا وزٹ کرایا جائے گا یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ہمت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، شمیم اختر مغل AEOہیڈ مسٹریس شمیم اختر مغل ، سعیدہ حامد ، شاہین ایاز، فرزانہ بتول ، رابعہ نوید ، رقیہ نسیم ، مسز جمیلہ رحمن ، مسز شبانہ علی ، مسز فرخندہ اعظم ، مسز ساجدہ پروین ، مسز حامدہ فیاض ، ایگزیکٹو ممبر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کاشفہ الطاف، نعیمہ،نجمہ شاہین ، خورشید انجم ، فوزیہ یاسمین ، مسز شگفتہ ، غزالہ قدوس، شکیلہ خانم ، مسز حمیرہ مشتاق، تہمینہ کریم ، مطمعین راحت ، وجیہیہ عنبرین، ثریا حکیم ، اسماء بتول ، عروج فاطمہ ، عائشہ فیض ، نازیہ مجید ، محمد ظفر یاب قریشی ،احمد علی قریشی، فرزانہ سجاد بخاری ، رقیہ گل ، شازیہ رسول و دیگر موجود تھے میٹنگ کے دوران گرلز گائیڈ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدام بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا میٹنگ میں مسز طاہرہ یاسمین گائیڈ کمشنر ، مسز جمیلہ رحمن ڈپٹی تحصیل گائیڈ کمشنر گرلز گائیڈ ٹرینرآسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی سرگرمیوں کو ہر سکول میں یقینی بنائی جائے تاکہ قومی تہواروں اور قومی ورثوں کو زندہ رکھا جائے اور پرچم کشائی ، قومی ترانہ ، ملی نغمے ، میڈیکل کیمپ، ریسکیو سروس جیسی اہم سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے اس موقع پر مسز شہناز سلیم نے گرلز گائیڈ کی اہمیت اور کارکردگی کو سراہاتے ہوئے تمام سکولوں میں عملی طور پر ٹرینڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بتایا کہ موجودہ دور میں گرلز گائیڈ کا کردار مسلمہ ہے اور وہ گرلز کو میڈیکل کیمپس سمیت دیگر مختلف انداز سے مکمل سپورٹ کریں گی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔