ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) سی ای او سن کراپ سیاسی سماجی رہنما محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ اطاعت رسول ﷺ میں ہماری اخروی زندگی کی کامیابی کا راز ہے ہمیں اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرنی چاہیے آپﷺ دنیا اور آخرت دونوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ ؐ کی زندگی ہمارے لیے ایک مکمل نمونہ اگر ہم ان کے طریقہ کار کو اپنا لیں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں 12ربیع الاول جشن عید میلاد نبیﷺ کے حوالے سے منعقدہ حسن قراۃ ، نعت رسول مقبولﷺ اور اسوہ حسنہ کے موضوع پرتقاریر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام میں اخوت بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ہے اللہ کی راہ میں کثرت سے خرچ کرنے کی عادت بنا لو اس سے ہمارے رزق میں کمی نہیں اضافہ ہوگا ان سے قبل سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ یقیناًہم ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں ار آپؐ کی ذات کے بغیر ہماری کوئی حیثیت نہیں ہمیں آپؐ کے نقشے قدم پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت سنوارنی ہے انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جہاں ذکر مصطفی ہو وہاں رحمتوں کا نزول کثرت سے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات آج کی اس محفل سے بھر پور استفادہ حاصل کریں کیونکہ آج کی یہ تقریب کسی عبادت سے کم نہیں اس موقع پر طلبہ و طالبات میں شامل عمر فاروق ، محمد کاشف ، محمد مدثر ، محمد خالد ، محمد علی ، محمد شاہرو خان ، حافظ عبدالغفار نے حسن قراۃ جبکہ اریج فاطمہ ، دانیال عزیز ، محمد نوید عالم ، عبدالطیف ، محمد ناظم ، نگینہ مرید ، حافظ عبدالغفار نے نعت رسول مقبلﷺ اور ارسلان ساحل ، عثمان حمید ، احمد نواز ، محمد مظہر ، عبدالحمید نے آپ اسوہ حسنہ کے موضوع پر تقریری پیش کی تقریب میں پروفیسر جمال الدین اظہر ، پروفیسر زاہد امین خٹک، مس مارخ نے ججز جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے تقریب میں پروفیسر محمد امین رضا پروفیسر مرزا ندیم بیگ، مشتاق احمد بطور مہمان اعزاز تھے جبکہ پروفیسر زاہد رسول ، پروفیسر نعیم اللہ ، پروفیسر فہیم ، عقیل رضا ، پروفیسر فضل عباس ، ڈی پی ای جمیل فاروقی ، پروفیسر عاشق حسین سہو ، پروفیسر ظفر اقبال ، محمد طلحہ ، پروفیسر عرفانہ جمال ، مس کومل ، کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ پروفیسر جمال الد ین اظہر نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کے نام پیش کیے حسن قراۃ میں حافظ عبدالغفار نے پہلی ، محمد خالد نے دوسری اور عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول میں نوید عالم نے پہلی ، اریج فاطمہ نے دوسری اور حافظ عبدالغفار نے تیسری اسی طرح ارسلان ساحل نے تقریری مقابلوں میں پہلی ، عبدالحمید نے دوسری اور عثمان حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خصوصی محمد حنیف خان پتافی ، امین رضا ، اور سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے انعامات تقسیم کیے اور خصوصی دعا کرائی ۔