ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)سینئر ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرورڈیرہ غازیخان مسز اسماء بتول نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے . درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے .یہ قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں . انہوں نے یہ بات گرین پاکستان ڈے کے حوالے سے اپنے سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہو ں نے کہاکہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت اور نگہداشت ہم سب کا فرض ہے . پودوں اور درختوں کے ماحول پر مرتب اثرات کے حوالے سے سکول کی طالبات نے تقاریر کیں اور بچوں کو شجرکاری کی اہمیت و فوائد سے آگاہ کیا . تقریب کے دوران طالبات نے ٹیبلوکے ذریعے ماحول کی آلودگی اور شجرکاری کے فوائد کو اجاگر کیا . بعد میں سینئرہیڈمسٹریس اسماء بتول کی نگرانی میں سکول کی اساتذہ اور طالبات نے اپنے حصے کے پودے لگائے او رپاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیاگیا