ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)29اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او احمد نواز چیمہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈ اکٹر خلیل احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی پی ایس کے امتحانی سنٹر کے فوکل پرسن پروفیسر محمد کوثر اقبال ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین اور یوایچ ایس کے نمائندہ افسران موجود تھے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ میں 2496طلباؤطالبات شرکت کریں گے جن کیلئے ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں چھ بلاک تین طلباؤطالبات کیلئے بنائے گئے ہیں طلبہ کا داخلہ واک تھرو گیٹ سے ہو گا کسی طالب علم کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی . غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہو گی جس کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے . انٹری ٹیسٹ کیلئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی کیلئے تمام بلاکوں میں معلوماتی کاونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں پولیس کے جوان و لیڈی کانسٹیبل رہنمائی کیلئے موجودہوں گی . امتحانی سنٹر کے ہر بلاک کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سطح کے آفیسر کریں گے . امتحانی سنٹر کے راستوں اور دیگر اہم مقامات پر خفیہ کیمرے او رجیمرز لگائے گئے ہیں ٹریفک پولیس کی طرف سے گاڑیوں کی پارکنگ اورطلباؤطالبات کے ساتھ آنے والے والدین کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ جگہیں بنائی گئی ہیں. محکمہ ہیلتھ کی طرف سے چار میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ ریسکیو 1122کی ایمبولینسز او رفائرفائٹر امتحانی سنٹروں پر موجود ہوں گی . طلبہ کو خوشگوارماحول کی فراہمی کیلئے انٹری ٹیسٹ کے تمام بلاکوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا گیاہے اس کے علاوہ بجلی کے متبادل ہیوی ڈیوٹی جنریٹر بھی فنکشنل رہیں گے . ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے اجلاس کو بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے . امتحان کے شروع ہونے سے پہلے تمام بلاکوں کی سوئپنگ و سرچنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا. پولیس کے جوان آنے جانے والے راستوں پر موبائل گشت کریں گے