ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قائد کاروان امن علامہ شفیق الرحمن آزادنے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ برابر کا حق رکھتے ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے ردالفساد آپریشن کے نتائج مثبت سامنے آرہے ہیں تمام مذاہب مل کر دہشت گردی فرقہ واریت ،مذہبی انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکریں یہ بات انہوں نے سینٹ انتھونی یونائیٹڈچرچ ڈیرہ غازیخان میں مسیحی برادری کی عید ایسٹرکے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ردالفساد آپریشن و بین المذاہب امن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی اس تقریب میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان میں قیام امن کے لیے اور تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کررہی ہے میں امن کمیٹی بین المذاہب کے ساتھ مل کر خدمت انسانیت ،احترام انسانیت کے لیے اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار کروں گا سجاد ہ نشین دربارقادریہ پیر سید مقبول محی الدین گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر،سلیم الیاس مسیح نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں بین المذاہب امن کمیٹی ہمارے تمام مذہبی تہواروں میں بھر پور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں میں امن کی فضا کو فروغ دینا اور تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں امن سیمینار کا انعقاد کرنا دراصل قیام امن کو فروغ دینا ہے ہم مسیحی برادری علامہ شفیق الرحمن آزاد کی قیادت میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار کریں گے اس تقریب میں چوہدری محمد عرفان،مفتی محمد طیب حنفی شمس السلام لنڈ،یوسی چیئرمین ناظم الدین بزدار،مولانا نصیر احمد مولانا ایازالحق ڈیروی ،پادری پیٹرجوزف گل،اﷲ وسایا لنگاہ ،حکیم شجاع احمد طاہر،میاں عزیزالرحمن ،پاسٹرپرویزقمر،حافظ عمر فاروق مسیح نے بھی خطاب کیا ۔ملک محمد قاسم ،قاری منظور احمد ،مولانانعمان رحمانی ،وزیر احمد انصاری،محمد امان اﷲ ،عاشق حُسین سومرو،سردار سیف اﷲ خان گرمانی ،قار ی محمد یونس کے علاوہ کثیر تعدا د میں عہدیدران نے شرکت کی ۔