ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )نفری کی کمی کا سامنا ہے، خواتین پولیس افسران کی تعداد صرف تین ہے، امن امان کے برقرار رکھنے کے لیے تمام وساائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔فرنٹ ڈیسک کا تجربہ کامیاب ہوا ہے۔ ایف آئی آرکے اندراج میں سائلان کو اب زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز نے یہاں اپنے آفس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں پولیس کی نفری کم ہے اور خواتین کی تعداد تو نہ ہونے کے برابر ہے اس وقت صرف تین افسر ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ کھلی کچریوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد اور دیگر تبدیلیوں کی وجہ سے سائلان تھوڑا کم ہوئے ہیں، اولین ترجیح امان و امان کا قیام ہے اس سلسلے میں تمام تر موجود وسائل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں عوام الناس سے پولیس کے ساتھ تعاؤن پر زور دیا اور کہا ہے اعتماد کی فضا کا قائم ہونا لازمی ہے۔ اس سلسلے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں ضروری ہے عوامی تجاویز پر عمل کیا جاتا ہے جس کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں خاص طورپر محرم الحرام کے ایام کا انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاؤن اور کونلسنگ سے کامیابی کے ساتھ عشرہ اختتام پذیر ہوا ہے۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء بھی بھی اہم کردار ہے ۔