ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن جغرافیائی لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے . ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران پانچ سیکٹرز پر تقریبا 74ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جن میں تین ارب روپے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 11منظور اور پانچ تجویز کردہ منصوبوں کیلئے مختص ہیں. ڈویژن میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے اہم اقدامات میں راکھی گاج ، بواٹا سٹیل پل اور کشادہ روڈکی تعمیر ، غازی میڈیکل کالج اور غازی یونیورسٹی کا قیام ،ونڈ پاور پراجیکٹ راجن پور ، 100ایکڑ رقبہ پر 37کروڑ 40لاکھ روپے سے فورٹ منرو کیڈٹ کالج ، مانہ احمدانی میں ایک لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرنے کیلئے کنکریٹ سائیلوز کی تعمیر ، طیب اردگان ہسپتال، ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ کی سڑک کی تعمیرکے علاوہ 42میگا واٹ کا ڈی جی سیمنٹ پاور پلانٹ ، 120میگا فاطمہ انرجی کول پاور پلانٹ اور مظفرگڑھ تھرمل پاور پلانٹ کی پیداوار میں 620میگا واٹ کا اضافہ کے علاوہ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تجویز کردہ منصوبوں میں فورٹ منرو میں چیئرلفٹ اور کیبل کار ، ڈرینج و سیوریج سسٹم ، فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن کے علاوہ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی کالونی اور فورٹ منرو ویلفیئر سٹی کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے یہ بات انسٹیوٹ آف منیجمنٹ کے 24ویں مڈ کیئر منیجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ز سٹاف کاشف ممتاز اور شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں کمشنر آفس میں ان سے ملاقات کی . اجلاس میں کمانڈنٹ بی ایم پی ؍ بلوچ لیوی جمیل احمد ، اے سی جی سیف الرحمن بلوانی کے علاوہ زیر تربیت افسران عمارہ عامر خٹک ، سعدیہ خان ، طاہرہ جاوید ، محمد یاسین ، سیف الرحمن ، عرفان اللہ ، محمد حمید ، محمد عمران خان ، سہیل احمد ٹیپو ، طارق ندیم اور عدیلہ یونس شامل تھے . کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ ڈویژن 1982میں قائم کیاگیا اس کے چار اضلاع ڈیرہ غازیخان 1849،لیہ اور راجن پور اضلاع 1982، مظفرگڑھ 1861میں قائم کیے گئے.2017کی مردم شماری کے مطابق ڈویژن کا رقبہ 38780مربع کلو میٹر اور آبادی 11014398نفوس پر مشتمل ہے . ڈویژن کے بارہ قومی اور 27صوبائی حلقوں کے علاوہ 343یونین کونسلز ، 21میونسپل کمیٹیز اور ایک میونسپل کارپوریشن ہے . ڈویژن کی شرح خواندگی 45.08، شرح آبادی 2.81، بیروزگاری 5.3فیصد کے علاوہ اوسط عمر 63سال رپورٹ کی گئی ہے . ڈویژن میں 4249مردانہ اور 3083زنانہ پرائمری ، مڈل ، ہائی ، ہائر سکینڈری ، کمیونٹی ماڈل اور مکتب سکول کام کررہے ہیں اس کے علاوہ ایک یونیورسٹی ، چھ مردانہ پوسٹ گریجویٹ کالج، 29مردانہ ، 27زنانہ انٹر ڈگری کالجز ، 12مردانہ ، 2زنانہ کامرس کالجز اور 20مردانہ 21زنانہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم ہیں . ڈویژن بھر میں 68سول ڈسپنسریز ، 38رورل ڈسپنسریز ، 62سب ہیلتھ سنٹرز ، 11زچہ بچہ ہیلتھ سنٹر ، 9چائلڈ ہیلتھ سنٹر اور چارنرسنگ سکولز کے علاوہ ایک میڈیکل کالج ، ایک ٹیچنگ ہسپتال ، تین ضلعی صدر ہسپتال ، آٹھ تحصیل صدر ہسپتال ، 34آرایچ سیز ، 195بی ایچ یوز اور دو سول ہسپتال کام کررہے ہیں . ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی انتظامیہ کو چھ شعبوں میں چیلنجز کا سامنا رہتا ہے جن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کا سیلاب ، ٹرائیبل ایریا منیجمنٹ ، پراونشل بارڈر منیجمنٹ اور کچا کے علاقوں میں امن وامان شامل ہیں . کمشنر نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مالی سال 2017-18کے تحت پراونشل اے ڈی پی کی 628سکیموں پر 63ارب روپے ، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی دس سکیموں پر ایک ارب 26کروڑ روپے ، پرائم منسٹر ایس ڈی جیز کے 1864منصوبوں پر تین ارب 65کروڑ روپے ، سکولوں کی خستہ عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کے 440منصوبوں پر ایک ارب 31کروڑ روپے اور خادم پنجاب سکول پروگرام کے تحت سکولوں میں اضافی کلاس رومز کے 1401منصوبوں پر تین ارب 87کروڑ روپے خر چ کیے جا رہے ہیں .