ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر وزیر اعلی کے ادبی پروگرام 2015کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے پوزیشن حاصل کرنے والے 99طلباؤطالبات میں نقد انعامات و اسناد تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئی .مہمانان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر اور ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب ادبی مقابلے جیتنے والوں میں پانچ کروڑ 66لاکھ روپے کے 23424انعامات تقسیم کررہی ہے . تحصیل سطح پر تین کروڑ 50لاکھ روپے کے 17812، ضلعی سطح پر ایک کروڑ روپے کے 4392، ڈویژن سطح کے 50لاکھ روپے کے مجموعی طو رپر 1098اور صوبائی سطح کے 66لاکھ روپے کے 122انعامات شامل ہیں . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں اقبال مظہر نے کہاکہ ادبی مقابلوں کی تیاری کرانے والے اساتذہ کو ضلعی حکومت کی طرف سے تعریفی اسناد دی جائیں گی. تقریب سے پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر زاہد حمید ،ڈپٹی کنٹرولر ساہیوال اکبر قیصرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ میں صوبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فہد لطیف کو ایک لاکھ روپے کا چیک اور تعریفی سند دی گئی دیگر انعامات حاصل کرنے والوں میں میاں شہریار ، ناصر عباس ، حسن جلیل ،محمد احمد ، محمد زین العابدین ، جلیل احمد ، جمیل احمد ، محمد عمران ، اویس مشتاق و دیگر شامل تھے . تقریب میں پروفیسر محمد اسلم جتوئی سمیت دیگر اساتذہ ، طلباؤطالبات موجود تھے .