ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف بہترین کارکردگی پر صوبہ کے 20ڈرگ کنٹرولرز کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس میں ڈیرہ غازیخان کے ڈرگ کنٹرولر ذوالفقار علی گوپانگ کانام بھی شامل ہے . اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . ڈرگ کنٹرولر ذوالفقار علی گوپانگ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے دفتر میں ہونے والی کیش ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہو رروانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا ایوارڈ وصول کریں گے .