ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب کے ادبی مقابلوں کے تحت قرات و نعت کے کالجز کے طلبہ کے مابین ڈویژنل مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیاگیاہے. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ مقابلوں کے مہمان خصوصی نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک امجد بشیر لکھیسر کے علاوہ پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رفیق ناز ، پروفیسر ممتاز شاہ ، فوکل پرسن پروفیسرزاہد علیم کے علاوہ پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر محمد اسلم جتوئی ، پروفیسر امین رضا ، پروفیسر فرخ علیم ، عبدالرشید ، غلام اصغر ، اسماعیل اکمل ، ادریس نظامی ، نصراللہ مستوئی او ر دیگر اساتذہ کے علاوہ ڈویژن بھر سے منتخب طلباؤطالبات موجود تھے . ججز خطیب دربار ملاقائد شاہ مولانا ارشاد احمد اور سنٹر آف ایکسی لینس کے عبدالرحمن معینی کے فیصلہ کے مطابق قرات کے مقابلو ں میں ضلع مظفرگڑھ کے حافظ محمد احسن نے پہلی ، ضلع لیہ کے عنایت اللہ نے دوسری اور ضلع راجن پور سید احمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی . نعت کے مقابلوں میں ضلع لیہ کے مبشر اول ، ڈیرہ غازیخان کے محمد شان دوم اور ضلع مظفرگڑھ کے شجرعباس نے سوم پوزیشن حاصل کی . مقابلوں میں ڈویژن بھر کے پوزیشن ہولڈرز نے شرکت کی .