ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ دکانوں میں حفاظتی آلات نہ ہونے اور تعمیراتی کام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نے کرنے پر آتشزدگی کے واقعات بڑھ گئے ہیں تاہم ریسکیورز جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آگ کو بروقت بجھانے کیلئے کردارادا کر رہے ہیں . انہوں نے یہ بات گزشتہ روز رانی بازار بلاک 11میں کپڑوں کی دکان پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے موقع پر دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ بروقت کارروائی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا او راربوں روپے مالیت کی پراپرٹی کو محفوظ کیاگیاہے . کپڑوں کی دکان کو لگنے والی آگ پورے بازار کو خاکستر کرسکتی تھی . انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں گدائی ، فرید آباد ، بھٹہ کالونی ، چورہٹہ اور دیگر علاقوں میں بغیر منصوبہ بندی کے تجارتی مراکز ، بازار اور رہائشی مکان بنائے گئے ہیں . تنگ اور دشوار راستوں کی وجہ سے امدادی گاڑیوں کا بروقت پہنچنا مشکل ہے او رخدانخواستہ کوئی چھوٹا سا حادثہ خوفناک صورت اختیار کر سکتا ہےانہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عمارتو ں میں آگ بجھانے والے آلات اور بجلی کے سرکٹ بریکٹر لگوائیں . عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کے راستے بنائے جائیں