ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2018ء یکم مارچ سے شروع ہوں گے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین کی طر ف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 13نومبر سے 15دسمبر تک ، دوگنا فیس کے ساتھ 16دسمبر سے 22دسمبر تک اور تین گنافیس کے ساتھ داخلہ فارم 23دسمبر سے 29دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں . واضح رہے کہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر سنٹر الاٹ ہو گا . مذکورہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کے ساتھ فوٹو کاپی بمعہ ادا شدہ بنک چالان بورڈ میں جمع کرا کے ڈائری نمبر حاصل کیاجائے . بورڈ کی ویب سا ئیٹ پر داخلہ فارم کی مختلف کیٹیگریز معہ ہدایات و رہنمائی کیلئے فیسوں کا تمام ٹیرف 10نومبر کو اپ لوڈ کر دیا جائے گا. تمام متعلقہ ادارے و امیدوار ان ان ہدایات و رہنمائی پر مبنی معلومات کو غور سے پڑھیں تاکہ کوئی ابہام یا غلط فہمی نہ رہے .