ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بے قصور ، نہتے اور پر امن شہریوں کا قتل عام کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں خود کش حملہ آوروں کا کوئی مذہب نہیں پاکستان میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے کیے جانیوالے حالیہ خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بات مرکزی جنرل سیکرٹری امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شفیق الرحمن آزادنے جناح ہال کارپوریشن ڈیرہ غازی خان میں تعزیتی کانفرنس برائے شہدا پاکستان کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی /خود کش حملہ کی ہرگز اجازت نہیں دیتا پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے قیام امن کے لیے افواج پاکستان پنجاب پولیس اور رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں پوری قوم قدم سے قدم ملا کر دہشت گردی کے خاتمہ اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنی فوج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پر امن معاشرہ کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر سلیم الیاس مسیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خود کش حملوں کی مسیح برادری بھر پور مذمت کرتی ہے پاکستان کے تحفظ و بقاء اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے تقریب سے شمس السلام لنڈ ، شیخ محمد عابد ، شوکت حیات لغاری ، مولانا مفتی محمد طیب حنفی ، مفتی محمد شاہجمالی ، مولانا عبدالغفور سیفی ، مفتی عبدالغفار ، قاری محمد افضل تبسم ، میاں عزیز الرحمن ، محمد اکبر بھٹی ، مولانا عبدالصمد ، ملک محمد قاسم ، محمد اجمل دھمرایہ ، سردار سیف اللہ خان گورمانی ، سردار اکرام اللہ لغاری ، حافظ عمر فاروق مکی ، مولاناایاز الحق ڈیروی ، مولانا محمد ایوب قادری و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کے تحصیل تونسہ ، تحصیل کوٹ چھٹہ ، تحصیل ڈی جی خان اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔