ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)سپیئرپارٹس کی چار منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی لاکھو ں کا سامان جل کر راکھ ریسکیو1122نے بروقت آپریشن کرکے کروڑو ں مالیت کے نقصان سے بچا لیا، تیسری منزل پر سوئے ہوئے 15 طالب علموں باحفاظت نکال لیا زہریلے دھوئیں میں دم گھٹنے سے دو طالب علموں کی حالت غیر ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود پُل ڈاٹ کالج روڈ قدیر آباد گلی نمبر میں واقع چارمنزلہ عمارت اور دکان الرحمن سپئیر پارٹس اینڈ ہاسٹل پرشارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بر وقت پہنچ کرآگ پر قابوپا لیا اور تیسری منزل پر رہائش پذیر 15 طالب پھنس گئے جن میں مجاہد،محمد طاہر،محمد کاشف ،ذیشان حیدر،عظمت اﷲ ،نعمت اﷲ،ریاض احمد ،عطبٰی حیدر،تبسم اقبال ،طفیل احمد محمد اعجاز،زاہدارشاد،محمد رفیق،شعیب حسن ،ساجد حُسین شامل تھے انہیں با حفاظت نکال لیا گیا اور ایک طالب علم کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیااس حادثہ کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کی اسٹیشن کوراڈینیٹر عالمگیر ،ذوالقرنین، محمد راشد، محمد عرفان ، عابد کامران کے علاوہ 20ریسکیورز پر مشتمل ریسکیو رز نے اس آگ کو بجھانے میں حصہ لیا مقامی تاجروں نے ریسکیو1122 کی کارکرگی کو سراہااور کہا کہ انہوں نے بروقت پہنچ کر 15 جانوں کو بحفاظت بچا لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ڈیرہ غازیخان کی عوام سے ایک بار پھر درخواست کی کہ وہ اپنے گھروں ، دکانوں میں سرکٹ بریکر لگوائیں، معیاری اور محفوظ وائرنگ کا انتظام کریں، آگ بجھانے والے آلات نصب کریں اور آگ سے بچاؤ کی حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام کو عمل جامہ پہنایا جاسکے۔