ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، ممبر سی ای سی ، ممبر مرکزی وومن کونسل،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انصاف پروفیشنل فورم اور جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین ڈے کو بھر پور طریقہ سے منا رہی ہے اس سلسلہ میں ڈی جی خان میں یو سی لیول پر فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا آغاز فروری کے آخرسے ہی شروع کر دیا گیا تھا یو سی 6،11اور13میں فری کیمپ لگائے جا چکے ہیں جس میں الٹر اساؤنڈ ، صحت و صفائی اور چھاتی کے سرطان بارے آگاہی ،ادویات دی جا رہی ہیں جس سے اب تک سینکڑوں خواتین فائدہ اٹھا چکی ہیں اس کیمپ کا سلسلہ مارچ اور اپریل تک جاری رہے گا اسی سلسلے کا ایک فری کیمپ برائے حاملہ خواتین ب12مارچ بروز اتوار صبح 8سے دوپہر 12بجے تک جیو کیئر فرید آباد میں لگایا جا رہا ہے اسکے علاوہ 13مارچ بروز سوموار شام 4:30بجے’’ ہم مائیں ، ہم بہنیں ، ہم بیٹیاں ‘‘کے عنوان سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خواتین کا مشاعرہ اور خواتین کی دلچسپی کے دیگر پروگرام ہونگے اس تقریب میں پی ٹی آئی ووومن کونسل کی طرف سے گذشتہ سال کی طرح (وومن آف ڈی جی خان 2017) کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا جو اعزازی شیلڈ اور 10000ہزار پر مشتمل ہوگا مزید برآں پی ٹی آئی سٹی نیوز ڈیرہ غازی خان کا وومن اسپیشل سپلیمنٹ لایا جا رہا ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ صرف دن منانے سے ہی نہیں بلکہ سوچ اور عمل میں تبدیلی کے ذریعے خواتین کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی خاص طور پر اسکی وومن کونسل معاشرے میں شعور و آگاہی کی روشنی پھیلانے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہی ہے پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت سیاسی پارٹی خواتین کی بہبود کا واضح اور مربوط اور مضبوط پلان ہے اس موقع پر انکے ساتھ کاشفہ الطاف ، حمیدہ بی بی ، فرحت بخاری ، رومیسہ نجیب، بلقیس ، فرح ، رابعہ نورین ، خدیجہ بخاری و دیگر بھی موجود تھیں۔