ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)سیاست کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیاہے عوام کی خدمت کرنے والا ہی سردار کہلائے گا بنیاد ی حقوق سے محروم 50 سال سے ہمارے علاقے پر سردار وجاگیردار مسلط ہیں لوگ اپنے مستقبل کا خیال کرکے گودہ گیراور وڈیرہ شاہی سے نجات حاصل کریں کسی سردار کے آگے مت جھکیں جن غریب عوام نے ووٹ دیکر ملک کا صدر بنوایاآج وہ تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف علی خان دریشک نے یونین کونسل نوتک مہمیدمیں فری ایمبولنس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسردار شریف خان لغاری ،احمد نور لودھی،عالمگیرلودھی ،شیخ سلیم ارشد،شاہنواز چانڈیہ،اعجاز خان لغاری،سردار احمد نیازی ،مجاہد نسیم ببلی ،ودیگرنے خطاب کیا۔سردار عاطف علی خان دریشک نے کہا کہ جو سردار صرف الیکشن کے دنوں میں آتے ہیں انسان کو انسان نہیں سمجھتے ہاتھ ملانے تک گوارہ نہیں کرتے عوام ان سیاسی مداریوں سے چٹکارہ حاصل کریں خدمت خلق کا جذبہ لیکر آئے ہیں اس موقع پر فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا مقامی لوگوں نے غریب دوست پالیسیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نور احمدلودھی نے کہا کہ فری ایمبولنس سروس بہترین خدمت خلق ہے۔اس تقریب میں ملک حنیف آرائیں ،ڈاکٹرریاض لغاری ،ڈاکٹر امان اﷲلودھی،ڈاکٹر خلیل احمد ندیم،نوازمریدانی ،مہر نوازچندھڑ،مہر اﷲ بچایاگوندل ،مہر سجاد،فضل حُسین لنگاہ ،خلیل زرگر،ارشادوڈانی ،عنایت ملغانی ،فیض اﷲبھمبے آنی ،موسی دریشک ،ثناء اﷲ لغاری ،الطاف حُسین کھوسہ ،غلام اکبر چنگوانی ،ملک اعجاز،محمد حُسین،محمد زاہد،فیاض مریدانی ،محمد ساجدکے علاوہ سینکڑوں افراد شریک تھے ۔