ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دینے کے حوالے سے آگاہی سیمینار 6، اپریل کو دس بجے دن ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گا . ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں . عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی . ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے . ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کو دیکھتے ہوئے خاندان تشکیل دیا جائے. ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں کم سے کم دوسال کاوقفہ ہونا چاہیئے .