ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)پاکستان طبی کانفرنس ڈویژن کاماہانہ اجلاس صوبائی دفتر نزدابنِ سینا دواخانہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے اطباء کرام حکیم عبدالحفیظ لُنڈ،حکیم عبدالمنان شاکرقریشی،حکیم رشید احمدآف مُرہ،حکیم حافظ اللّٰہ ڈتہ ،حکیم رانا محمدفیضان ،حکیم محمداسماعیل ،حکیم سہیل زاہد،حکیم محمدبخش نتکانی ،حکیم رحمت اللّٰہ حکیم محمدظفرخان چغتائی ،حکیم محمداعجاز مغل ،حکیم عبدالرحیم بھٹی،حکیم جمیل چغتائی ،حکیم عبدالرحمن خان جعفر (ڈویژنل صدرپاکستان طبی کانفرنس)،حکیم عبدالحمید،حکیم رشید احمداویسی،حکیم ضیاء الرحیم ،خادم طب ربنواز خان چشتی نے شرکت کی حکیم شجاع احمدطاہر صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب ،کو آپ ممبر نیشنل کونسل برائے طب نے اطباء کرام کو موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا کہ ہمارے مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم منصورالعزیز اور حکیم محمداحمدسلیمی اطباء کرام اور حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے جن تحفظات کا اظہار اطباء کرام کررہے ہیں اُس کو لے کر اعلیٰ حکومتی سطح پر بات چیت ہورہی ہے مسائل کا حل جلد نکال لیاجائے گا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں فروری 2017میں ہونے والی ترمیم میں متنازعہ نکات کو جلد حل کر لیاجائے گا ۔حکیم عبدالرحمن خان جعفر ڈویژنل صدر پی ٹی سی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کے اطباء کرام کے مطالبات جلد دور کیے جائیں ۔حکیم محمدظفر خان چغتائی ضلع صدرنے کہا کہ طب اسلامی فن شریفی ہے ہم ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے حکومت کو بھی چاہیے کہ ہمارے جائز مطالبات فوراًتسلیم کریں ۔