ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا. مختلف سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے واک اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیا. مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں منعقد ہو ئی جس میں کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر اصلاحی ڈرامہ پیش کیاگیا. ڈرامے میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمداسداللہ شہزاد ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم ، ڈی ایس پی سٹی سمیت زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی .
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول سے آرٹس کونسل تک یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر نے کی جبکہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمداسداللہ شہزاد ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ ، سوشل ویلفیئرفیسر محمد ابراہیم ، ڈی ایس پی سٹی سمیت زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے کثیر تعداد میں ش دریں اثنا میونسپل کارپوریشن آفس سے بھی ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت چیف آفیسر خالد محمو دقمر نے کی . ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے .