ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنی یونین صدر آصفہ جاوید پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے مخالفین کی جھوٹی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جو 18مارچ کو بہت بڑا سیمینار یوم تشکر حکومت پنجاب منایا اور مستقل آرڈر یونین صدر آصفہ جاوید کو محکمہ کے افسران نے سیمینار کے بعد کچھ شر پسند افراد اس کاوش کو برداشت نہ کر پائے ، یونین صدر اور سی ای او کے خلاف درخواست ڈپٹی کمشنر کو دی جنہوں نے انکوائری اے ڈی سی جی میاں اقبال طہر کے حوالے کی اور ایک ماہ ہونے کو ہے انکوائری کا کوئی نتیجہ نہیں نکالا گیا انکوائری کی مد میں سیاسی لوگوں کی مداخلت سے سینکڑوں ورکر شدید گرمی میں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے کل سینکڑوں ورکز آل پنجاب کے چیئر پرسن ساجدہ حمید کا مطالبہ تھا کہ انکوائری کو جلد مکمل کرکے اسے ختم کیا جائے اور شر پسند لوگوں کو ٹرمینیٹ کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم آنیوالی پولیو مہم کا پورے پنجاب میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے آج تو پر امن احتجاج تھا اور تمام ورکرز نے یونین صدر پر لگائے گئے الزامات کا تحریری بیان ریکارڈ کرائے اور انکوائری آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے اس موقع پر چیئر پرسن ساجدہ حمید ، آل پنجاب چیئر مین ضلع ڈیرہ غازی خان جاوید شاہ ، صدر آصفہ جاوید ، سعیدہ ناز ، فہمیدہ تسلیم بی بی ، افزونا مجاہد ، آسیہ منیر ، فہمیدہ بی بی ، شاہدہ بی بی ، طاہرہ بی بی ، رضیہ تاج، شمساد بی بی ، فوزیہ لطیف ، کوثر پروین ، صغراں و دیگر سینکڑوں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز شامل تھیں۔