ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن پنجاب شمیم انعام نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی . ملازمین کے خلاف زیر التواء انکوائریز بروقت مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے . انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان میں صوبائی مانیٹرنگ سیل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں سیکشن آفیسر مقیم امجد، شریف ندیم ، شماریات آفیسر طاہر محمود ، سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن برانچ پنجاب محمد عاشق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر کے علاوہ ڈویژن بھر سے افسران موجود تھے . اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے متعلق یکم جولائی سے 31دسمبر 2016تک مختلف سرکاری ملازمین کے خلاف شروع کیے گئے انضباطی کیسز کا جائزہ لیا گیا اور ضروری احکامات جاری کیے گئے .