ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) چیئر مین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ ہم طلبہ و طالبات، اساتذہ اور بورڈز ملازمین کو ہمہ قسمی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں نجی کمپنی کے تعاون سے پنجاب کے تمام بورڈ ز میں سے ڈیرہ بورڈمیں پہلا چلرواٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے جو نہ صرف پینے کے لیے صاف پانی بلکہ گرمیوں میں چلڈ( ٹھنڈا) پانی فراہم کریگاجس سے ڈویژن بھر سے آنیوالے سینکڑوں طلبہ و طالبات انکے والدین ،اساتذہ اور بورڈ ملازمین مستفید ہوسکیں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز بورڈ ہذا میں چلرواٹر فلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ میں ایم او یو دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الحمد ٹیکسٹائل ملز/گروپ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگاکر ان کی مینٹینینس کے اقدام کار خیراور قابل تحسین ہیں ڈیرہ غازی خان میں 5چلر واٹرفلٹریشن پلانٹ تعلیمی اداروں میں لگانے کی منظور ی ہوئی اور پہلاچلر واٹر فلٹریشن پلانٹ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں لگایا جا رہا ہے اس موقع پرجنرل منیجر ٹیکسٹائل ملز/گروپ محمد الیاس نے بتایا کہ الحمدٹیکسٹائل ملز/گروپ کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں ابتک 10واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جا چکے ہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ لیٹرفی گھنٹہ کے حساب سے پانی فلٹر ہو رہا ہے اور لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں مزید 5فلٹریشن پلانٹ کی منظور ی ہوئی ہے جو کہ تعلیمی اداروں میں لگائے جانے ہیں جن میں سے پہلا چلر واٹر فلٹریشن پلانٹ چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق کی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کے باعث تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں لگایا جا رہا ہے ایم او یو دستخط کرنے کے بعد جنرل منیجر محمد الیاس ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد اورنگزیب، سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود ، کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق احمد ، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ، چوہدری سعید اقبال و دیگر کے ہمراہ پلانٹ کی جگہ کا معائنہ کیا اور پانی کا نمونہ ٹیسٹنگ کے لیے لیب بھجوادیاتاکہ جلد از جلد واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کام شروع کیا جا سکے امید ہے کہ گرمیوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے یہ چلر واٹر فلٹریشن پلانٹ کام شروع کر دیگا۔