ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)انصاف آپ کی دہلیز پر کے پروگرام کے تحت وفاقی محتسب کی ہدایات پر وفاقی محکمہ جات کیخلاف کارروائیوں سمیت صارفین کو بروقت ریلیف کے حوالہ سے مظہر عباس اختر ایڈوائزر وفاقی محتسب نے ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران شکایات سنیں، محکموں کے سربراہان کو ضروری ہدایات کیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کی ہدایات پر ڈیرہ کی عوام کو ریلیف کے حوالہ سے مظہر عباس اختر ایڈوائزر وفاقی محتسب نے ممبر محتسب پنجاب کے دفتر ماڈل ٹاؤن میں عوام کی شکایات سنیں اس موقع پر 21درخواستیں زیرسماعت ہوئیں جن میں ایک درخواست نادرا اور ایک درخواست بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف دی گئی 19کے قریب درخواستیں واپڈا /میپکو کیخلاف موصول ہوئیں ایڈوائزر وفاقی محتسب نے شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سستا اور فوری انصاف مل رہاہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو وفاقی محکمہ جات کیخلاف شکایات ہوں تو وہ سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر دیں فوری ازالہ کیا جائیگا۔