ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مرکزی چیئر مین علماء امن کمیٹی پاکستان مفتی ڈاکٹر عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ 10جنوری کو علماء امن کمیٹی پاکستان کا صوبائی اجلاس فیصل آباد میں منعقدہ ہورہا ہے جس میں پاکستان بھر سے علماء کرام خصوصی شرکت کریں گے یہ بات انہوں نے یہاں بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں علماء امن کمیٹی کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی علماء امن کمیٹی ملک میں امن و سلامتی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے بتایا کہ 10جنوری کو فیصل آباد میں علماء امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام صوبائی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سفیر امن اور علماء کرام بھر پور شرکت کریں گے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے نو منتخب ڈویژنل عہدیداران کے ڈویژنل چیئر مین شمس السلام لنڈ ، ڈویژنل صدر سلیم الیاس مسیح ، ڈویژنل ڈپٹی کوارڈینیٹر وزوزیر احمد انصاری ، ڈویژنل سینئر وائس چیئر مین قاری عبدالغفور سیفی ، ڈویژنل وائس چیئر مین میاں عزیز الرحمن ، و دیگر عہدیداران سید امداد حسین شاہ ، امان اللہ بغلانی ، بشیر احمد وریا ، ڈاکٹر غلام عباس لشاری ، پیٹر جوزف گل ، عاشق حسین سومرو ، عبدالطیف سپل ، عرفان مجید ، محمد حسام انصاری ، محمد حسن خان لنڈ ، محمد اجمل دھمرایا ، محمد خالد کھوسہ ، نوید خان لغاری ، خواجہ محمد جاوید ، محمد سیف اللہ رند ، محمد ندیم خان نے بھی خطاب کیا ۔