ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )امریکہ میں بھی اردو ادب کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں ،شعری مجموعہ کی تیسری کاوش ’’اداسی بڑھ رہی ہے ‘‘ کو امریکہ میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی ،پاکستان میں اسی ماہ کے آخرمیں کتاب کی رونمائی کی جائے گی،پاکستان میں امن و امان اور معاشی حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوگئے ہیں ،ڈیرہ غازیخان میں دوستوں ،صحافیوں ،سیاسی سماجی کارکنان اور شعراء کرام سے ملاقاتوں کے علاوہ نعتیہ محافل خوشی غمی کی تقاریب میں شرکت کی یادیں میرے پورے سال کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں ۔یہ بات امریکہ میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ڈیرہ غازیخان کے رہائشی معروف سیاسی اور ادبی شخصیت پروفیسر حماد خان میرانی نے ڈیرہ غازیخان میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ میری شاعری کی کتاب کانیاایڈیشن’’اداسی بڑھ رہی ہے ‘‘کئی اعتبار سے انفرادیت کاحامل ہے کوامریکہ میں بڑی پزیرائی حاصل ہوئی ہے اس سے قبل میرے دو مجموعہ کلام ’’شام ڈھلے ‘‘ اور ’’اڑتے پکھی ‘‘ کوبھی امریکہ پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ،عنقریب میں اپنی شاعری کی نئی کاوش ’’اداسی بڑھ رہی ہے ‘‘ کی تقریب رونمائی اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان میں کروں گا،میں ڈیرہ غازیخان میں اپنے دوستوں شیخ محمدرفیع،محمدندیم شیخ ، ملک سراج احمد،مجید ناصر،ڈاکٹر محمود علی ،شاہد حمید خان چانڈیہ ، شیخ اسرار احمد، شیخ رضوان جانا،پروفیسر محبوب جھنگوی ،حامد قریشی ، راؤمحمدفیاض،رمضان صدیقی اور دیگر کابے حدمشکور ہوں جنہوں نے میری ادبی کوششوں میں مسلسل حوصلہ افزائی کی ۔