ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)ڈی او ایچ ڈاکٹر گل حسن شاہ نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے بغیر محکمہ ہیلتھ نامکمل ہے ای ڈی او ہیلتھ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل مستقلی کے حوالے سے انکی سروس بکوں کے پراسس کا ٹاسک انہیں سونپا ہے وہ انشاء اللہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفد کی ڈاکٹر گل حسن شاہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرزکی مستقلی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر گل حسن شاہ نے یونین عہدیداران کو مستقل ہقنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن کام آپ لوگوں کی مسلسل کوششوں اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوا ہے ، میں تمام ورکرز کو سلیوٹ کرتا ہوں چیئر مین یونین لیڈی ہیلتھ ورکر سید جاوید شاہ نے ڈی او ایچ کو انفرادی حکمنامہ اور سروس بک جلد پراسیس کرنے کی درخواست کی ڈاکٹر گل حسن شاہ نے کہا کہ ای ڈی او نے یہ کام جلد پراسس کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے اس پر تیزی کام جاری ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کے مفاد کی خاطر کسی قسم کے رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی یونین عہدیداران نے ڈی او ایچ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئر مین لیڈی ہیلتھ ورکر سید جاوید شاہ ، عطا اللہ صدر یونین لیڈی ہیلتھ ورکرزصدر یونین لیڈی ہیلتھ ورکرز ، آصفہ جاوید کوآرڈینیٹر سعیدہ ناز جنرل سیکرٹری ، فہمیدہ کوثر فنانس سیکرٹری ، مقصودہ شہناز سینئر نائب صدر ، تسلیم بی بی ، نائب عالیہ بی بی موجود تھی۔