لیہ( صبح پاکستان ) ڈی سی اولیہ سید واجدعلی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان پیکج کے ذریعے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد عمل میں لاکر صارفین کو میعاری اشیا خورد نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے جس کے حصول کے لیے تمام متعلقہ ادارے قومی جذبہ سے سرشارہوکر خدمات سرانجام دیں تاکہ حقیقی مقاصد کے حصول کو ممکن بنایاجاسکے یہ بات انہوں نے سستے رمضان بازار لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر لبنی نذیر ،ڈی او سی محبوب احمد ،جی ائے آر ارشد احمد وٹو ،اے سی لیہ عثمان منیر بخاری،ٹی ایم او عثمان جاوید ،ای ائے ڈی ائے محمد طاہر ،تحصیل دار محال محبوب اقبال ،ایس ڈی او بلڈنگ ملک غلام شبیراورسیکورٹی حکام ہمراہ تھے ۔ڈی سی او لیہ نے سستے رمضان بازار میں استقبالیہ ،سیکورٹی کاونٹر،خواتین و بزرگوں کے کاونٹرکو مزید بہتر بنانے نرخ نامے نمایاں جگوں پر آوزاں کرنے ،سستے رمضان بازار میں جاری ترقیاتی منصوبے کی جلد تکمیل ،پارکنگ کے مزید بہتر اقدامات اور تمام ضروری اشیائے خورد نوش مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ڈی سی اولیہ تمام سٹالز پر گئے اور اشیاے کی کوالٹی چیک کی اور خریداری میں مصروف صارفین سے سہولیات کے بارئے میں دریافت کیا جس پر صارفین نے اطمینان بخش قرار دیا