کمپیو ٹرائزیشن کے ذریعے لینڈ ریو نیو ریکا رڈ میں 82ہزار سے زائد اغلاط کی درستگی کی گئی ۔ ڈی سی او کی پریس بر یفنگ
لیہ (صبح پا کستان )ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ذرائع ابلا غ کے نما ئند وں کو ایک بریفنگ میں بتا یا کہ ضلع لیہ میں لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائزیشن کے انقلا بی اور حساس نظا م کے ذریعے لینڈ ریو نیو ریکا رڈ میں 82ہزار سے زائد اغلاط کی درستگی کا عمل بروئے کا ر لا یا گیا ہے جس سے لا کھوں ما لکا ن اراضی کے حقوق ملکیت کا مو ثر تحفظ ،اراضی کے نسل در نسل چلنے والے جھگڑوں کے خا تمے سے زرعی معیشت کو استحکا م اور نئے زرعی کلچر کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔ ذرائع ابلا غ کے نما ئند وں نے ڈی سی او لیہ کی تو جہ سنٹرز میں مزید سہو لیا ت کی فراہمی کی جا نب مبذول کروائی جس میں سنٹر کو مزید کشادہ کرنے اورکا ؤنٹر میں اضا فے ، غیر متعلقہ افراد کے عمل دخل کی مما نعت ایسے امور شامل ہیں ۔ ڈی سی ا ولیہ نے ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں کی تجا ویز پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے سنٹر میں قائم فکس کا ؤنٹر کے فوری خاتمے ، سنٹر سے متصل اراضی کو سنٹر میں شامل کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے اور ذرائع ابلا غ کی تجا ویز کو مثبت و تعمیری اور خوش آئند قرار دیا ۔ ڈی سی ا ولیہ نے سنٹر پر غیر متعلقہ افراد کے مبینہ عمل دخل کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے حکا م کو ہد ایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس تا ریخ ساز ویژن اور کسان دوست پر وگر ام کو عملی جا مہ پہنا نے کے لئے زیر و ٹالرنس کی پا لیسی کو بروئے کا ر لا یا جا ئے انہو ں نے ریو نیو افسران اور سنٹر کے عملے کو ہد ایت کی کہ وہ اپنے فرائض انتہا ئی توجہ ، محنت و لگن سے سر انجام دیں تا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب اس مشن کے ثمر ات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں ۔ڈی سی ا ونے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ اب تک ضلع بھر میں 73ہزار کسٹمر کو خد ما ت فراہم کی جا چکی ہیں اور لیہ سنٹر پر 321مو اضعات کا ریکا رڈ سکین کر کے محفوظ کر لیا گیا ہے اور اب تک 14ہزار دو سو سے زائد فردات کا اجراء اور دس ہزار سے زائد انتقالا ت منظو ر کر کے آٹھ کر وڑ روپے سے زائد رقم سرکا ری خزانہ میں جمع کرائی جا چکی ہے اور28ہزار سے زائد کسٹمر کو مختلف معاملا ت کے سلسلہ میں خد ما ت فراہم کی گئی ہیں جبکہ 34ہزار سے زائد اغلا ط کی ریو نیو ریکا رڈ میں درستگی کا عمل بھی برائے کا ر لا یا گیا ہے ۔اور ضلع بھر میں مجمو عی طور پر تینوں ایل آر ایم آئی سی سنٹر ز سے 18کر وڑ 56لا کھ 15ہزار روپے سے زائد واجبا ت قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے ہیں جو مینؤل سسٹم کے مقابلے میں دس گنا زیا دہ ہیں ۔
ڈی سی او نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سو سالہ پرانے ، فرسودہ پٹوار کلچر اور لینڈ مافیا کے شکنجوں سے لینڈ کمپیو ٹرائزیشن کے عمل کے ذریعے نجا ت مل گئی ہے اور صدیو ں پرانے پیچیدہ اور کٹھن چیلج سے نبر د آزما ہو نا اسی صورت ممکن ہوا کہ اس پراجیکٹ کو وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ذاتی اونر شپ تھی ۔ پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے اس مو قع پر کہا کہ لینڈ کمپیو ٹرائزیشن کا عمل کر وڑوں کاشتکا روں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجا ب کا خصوصی یگا نگت اور محبت کا غما ز ہے انہو ں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن گلو بل ویلج کے ابھرتے ہو ئے ما لیتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نبرد آزما ہو نے کی جا نب ایک ٹھو س پیش رفت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائزیشن کا عمل مکمل نہ کیا جا تا تو ما ضی کے فرسودہ کرپٹ نظام کے تحت گلو بل اکانو می کے ساتھ معاشی ہم آہنگی ممکن نہ تھیاس موقع پر صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ ، ایم پی ا ے چوہدری اشفاق احمد بھی موجود تھے