لیہ (صبح پاکستان)ضلعی حکو مت لیہ طا لب علمو ں کو جد ید اور معیا ری تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبو ں پر کا م کر رہی ہے اور مو ثر ما نیٹرنگ کے ذریعے سو فیصد حاضری کو یقینی بنا نے ، انر ولمنٹ میں اضا فے ، تعلیمی روڈ میپ پر عمل درآمد اور سیکورٹی امور کا جا ئزہ اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔ یہ با ت ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے کر وڑ لعل عیسن کے مختلف علا قوں میں تعلیمی اداروں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔ ای ڈی او ورکس اینڈ پلا ننگ راجہ لہراسب ، ایس ڈی او ملک غلام شبیر ، ڈپٹی ڈی او تعلیم کر وڑ بھی ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی ا ونے تعلیمی اداروں میں ترقیا تی منصوبو ں پر کا م کی رفتار ، تعمیراتی میٹریل کے استعما ل ، کلاس روم میں تعلیمی استعداد کے جا ئزہ کے لئے طلبا و طا لبا ت سے مختلف سوالا ت کیے ، سکو لو ں میں عدم دستیاب تعلیمی سہو لیا ت کے با رے میں سربر اہا ن ادارہ سے معلو ما ت حاصل کیں اور مو قع پر احکا ما ت جا ری کیے ۔ مز ید بہتر سہو لیا ت کے لئے ای ڈی او ورکس کو ہد ایا ت دیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے سکو لو ں میں اساتذہ و طا لب علمو ں کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنا نے اور انرولمنٹ میں اضا فہ کے لئے مزید بہتر اقداما ت عمل میں لا نے کی ہد ایا ت دیں ۔ اسی طرح ڈی سی او کو کر وڑ لعل عیسن میں تعلیمی کا ر کر دگی کے با رے میں بریفنگ دی گئی ۔ معائنہ کے دوران انہو ں نے سیکو رٹی انتظا ما ت کا بھی جا ئزہ لیا ۔