مریضوں کو علاج معالجہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، ڈی سی او رانا گلزار احمد
کوٹ سلطان (صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ کا ای ڈی او ہیلتھ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کوٹ سلطان کا اچانک دورہ ،ہسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ،سٹور ز میں موجود آلات کو فوری استعمال میں لانے کی ہدایات ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا دورہ کیا جہاں پر بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر اظہار براہمی کرتے ہوئے انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ لیہ کو موقع پر ہدایات جاری کیں انہوں نے ہسپتال کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹر تفسیر کو ڈی ایم ایس بنانے کے احکامات بھی جاری کیے اور اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کامعائنہ بھی کیا اور سٹور روم کو لگے تالوں کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں موجود سامان کی تحقیقات کر کے فوری استعمال میں لانے کی ہدایات بھی جاری کیں بعد ازاں انہوں نے مریضوں سے فرداََفرداََ ملاقات کی اور مریضوں نے علاج معالجہ کو بہتر قرار دیا جس پر ڈی سی او لیہ نے ڈاکٹر ز اور ایم ایس ریاض حسین کی خدمات کا سراہا ۔ڈی سی او لیہ نے ای ڈی او لیہ کو سابقہ ڈسپنسر مقصود دستی سے فوری چارج لے کر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسہ میں غفلت اور کوتائی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر