لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں انسداد ملا وٹ مہم کے دوران فوڈ انسپکٹر ز اپنی کا ر کر دگی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے تمام فوڈ ایٹمز تیار کر نے والے کا رخا نوں کا معائنہ جاری رکھیں تا کہ شہر یو ں کو حفظا ن صحت کے اصولو ں کے مطا بق اشیاء خوردو نو ش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے یہ با ت ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے انسداد ملا وٹ مہم و ریو نیو افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو نعیم اللہ بھٹی ، جی اے آر ارشد احمد وٹو ، فوڈ انسپکٹرز عامر حیا ت شیخ ، ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ، محمد سلمان تنو یر ، عثما ن منیر بخاری ، عابد کلیار ، محمد تنو یر یزداں ، صفات اللہ خان ، محمد سعید گھمن، ملک اما م بخش ، بشیر احمد خان ، افتخار حسین ڈھانڈلہ ، محسن شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران فوکل پرسن اے ڈی سی بتا یا کہ رواں ما ہ کے دوران تحصیل لیہ سے اشیا ء خوردو نو ش کے 50سیمپل ، تحصیل چوبا رہ سے 10جبکہ تحصیل کر وڑ سے 15سیمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبا رٹری بھجو ائے گئے۔ اسی طرح غیر معیاری اشیا ء تیار کر نے والے پا نچ کا ر خا نے سیل کر نے کے علا وہ 14افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ائی گئی ہیں اور مجمو عی طور پر فو ڈ انسپکٹرز ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، عثما ن بخاری ، حافظ سلیما ن ، ڈاکٹر طا رق اور ڈاکٹر فاروق نے دس دس سیمپل حاصل کر کے بھجوائے ہیں ۔ ڈی سی نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے اس با ت پر زور دیا کہ انسداد ملا وٹ مہم کو قومی جذبہ سے سرشار ہو کر جا ری رکھا جا ئے تا کہ ضلع لیہ میں عوام کو معیاری اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ دریں اثنا ء انہو ں نے ریو نیو افسران سے کہا کہ سرکا ری واجبا ت کی سو فیصد وصولی ان کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کر نے کے لئے وہ تمام قانونگو حلقہ جا ت پڑتال کر تے ہو ئے وصولی کو یقینی بنا ئیں ۔ اجلاس میں سرکا ری واجبا ت کی وصولی کے سلسلہ میں ریو نیو افسران کی فرداً فرداً کا ر کر دگی کا بھی جا ئزہ لیا گیا ۔