لیہ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ بار ایسو ایشن کے ہو نے والے انتخابات میں مہر احمد علی واندر ایڈووکیٹ صدر اور اشفاق خان لنگاہ ایڈ وو کیٹ جزل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں
یہاں یہ بات قا بل ذکر ہے کہ پہلے جزل سیکریٹری کے امیدوار میاں معظم علی ایڈ وو کیٹ کی کا میابی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ووٹوں کی دوباہ گنتی میں اشفاق خان لنگاہ ایک ووٹ کی بر تری سے جزل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2017، کے لئے وکلاء نے مہر احمد علی واندر ایڈووکیٹ کو صدراوراشفاق لنگاہ ایڈووکیٹ کو اپنا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا،فنانس سیکرٹری کی نشست پر مرزاعرفان بیگ کامیاب قرار پائے ،حامیوں کا جشن ، دھول کی تھاپ پہ رقص ،بھنگڑے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2017کے الیکشن میں صدر کی نشست پرمہر احمد علی واندر ایڈووکیٹ نے 253ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مدمقابل بہرہ یاب خان چانڈیہ نے 234ووٹ حاصل کئے ،اس طرح مہر احمد علی واندر کو 19ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی جنرل سیکرٹری کی نشست پر اشفاق لنگاہ نے 244ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل میاں محمد معظم نے 243ووٹ حاصل کئے اس طرح اشفاق لنگاہ کوایک ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر مرزا عرفان بیگ نے333ووٹ حاصل ہوئے کامیابی حاصل کی ،اسی طرح تحصیل کروڑ بار میں راجہ فیاض حسین سکھیرا نے بطور صدر2ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر شہاب الدین خان شیہڑ نے اپنے مخالف مرید کاظم کو 21ووٹوں سے شکست دی ، تحصیل چو بارہ میں حاجی شبیر بپی بطور صدر21ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مہر عبدالحمید نے 11ووٹ حاصل کئے ،جنرل سیکرٹری شپ پر منظور احمد نے 21ووٹ حاصل کئے جبکہ ملک افضل نے 11ووٹ حاصل کئے حامیوں کا جشن ، دھول کی تھاپ پہ رقص ،بھنگڑے۔