ڈسٹرکٹ بار لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری
قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے ہم سب ملک کرلوگوں کوسستا انصاف فراہم کر سکتے ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم
نوجوان وکلا کے چیمبرز کیلئے 4کنال 6مرلہ اراضی کی منظوری ہو چکی ہے ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آ فیسر رانا گلزار احمد
لیہ کے وکلاء کے مسائل پنجاب بار کی سطح پر حل کرائے جارہے ہیں ۔ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفٰی جونی
سینئر ز وکلاء کی راہنمائی میں بار کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے ۔نومنتخب صدر چوہدری نوید احمد گوجر
لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ چوہدری ظفر اقبال نعیم نے ڈسٹرکٹ بار لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بار اور بینچ گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں حلف برداری جذبہ عہد کا نام ہے آج کے عہد کے بعد عہدیداران پر وکیل ہونے

کے ساتھ ساتھ بار ،وکلاء اور بینچ کے درمیان تعلق کی اہم ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے وکلاء معاشرہ کا ایک اہم طبقہ ہیں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ کے ساتھ ساتھ بار کا بھی اہم کردار ہوتاہے ، قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے ہم سب ملک کرلوگوں کوسستا انصاف فراہم کر سکتے ہیں ضلع انتظامیہ،ضلع پولیس اور جوڈیشری اگر اپنا کردار ایماندارانہ طریقہ سے سرانجام دے تو معاشرہ پر امن اور دہشت سے پاک ہو سکتا ہے ،تمام طبقات کے تعاون سے ضلع لیہ کو امن و امان،جرائم سے پاک کرکے ماڈل ضلع بنا کر پیش کرنے کیلئے جوڈیشری اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تحصیل چوبارہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عرصہ دراز سے
خالی سیٹ پر بہت جلد تعیناتی ہو جائے گی،ضلع لیہ کی عدالتوں میں سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے 11ترقیاتی منصوبہ جات میں 9کی منظوری اور کام شروع ہو چکا ہے جو کہ بہت جلدپایہ تکمیل پر پہنچ جائے گا،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آ فیسر رانا گلزار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انصاف کی فراہمی کی مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہی ہے بار کے تعاون سے ضلع لیہ کی عوام کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں نوجوان وکلا کے چیمبرز کیلئے 4کنال 6مرلہ اراضی کی منظوری ہو چکی ہے جو بہت جلد بار کے حوالے کر دی جائے گی،ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا کہ ضلع لیہ کو جرائم فری ضلع بنانے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ضلع پولیس میرٹ پر کام کرکے تمام طبقات کی عزت نفس کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی تفتیش کا سلسلہ میرٹ پر کیا جائے گا کسی کی قسم کی کمی کوتاہی نہ ہوگی اس کیلئے بار بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے تو معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکتاہے ،نومنتخب صدر چوہدری نوید احمد گوجر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی اور فوری انصاف کیلئے بینچ اورضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس سے بھر پور تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گی،سینئر ز وکلاء کی راہنمائی میں بار کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے ،نوجوان وکلاء کے چیمبرز کا مسئلہ بھی فوری حل کروایا جائے گا نوجوان وکلا ء بہت جلد اپنے چیمبرز میں بیٹھ کو لوگوں کی خدمت کریں گے ،ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفٰی جونی نے کہا کہ لیہ کے وکلاء کے مسائل پنجاب بار کی سطح پر حل کرائے جارہے ہیں نئے وکلاء کیلئے کالونی کیلئے زمین کی الاٹ کی کوششیں کی جارہی ہیں ،قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ چوہدری ظفر اقبال نعیم نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران سے جبکہ ڈی سی او لیہ رانا گلزاراحمد نے ممبر مجلس عاملہ سے ان کے عہدوں کو حلف لیا،تقریب میں ضع بھر کی عدالتوں کے ایڈیشنل ،سینئر وسول ججز ، ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس مظفر گڑھ سیٹ،صدور و جنرل سیکرٹریز کروڑ،چوبارہ تحصیل بار کے علاوہ وکلاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔